آسیان سمِٹ کے درمیان 7 سلسلہ وار بم دھماکوں سے دَہلا بینکاک

بینکاک میں 28 جولائی سے آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہو رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم نے فوری طور پر دھماکوں کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بینکاک: تھائی لینڈ کی راجدھانی بینکاک میں جمعہ کو سات سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔ بینکاک میں 28 جولائی سے آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ ہورہی ہے ۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پریوت چان اوچا نے سلسلہ وار بم دھماکوں کی فوری جانچ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے ملک کے عوام سے تحمل برتنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پریوت کا کہنا ہے کہ ان واقعات پر قریبی نگاہ رکھی جارہی ہے اور حفاظتی اقدامات سخت کردئے گئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے موقع پر تعاون دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ اشیا نظر آنے اور کچھ بھی غیر معمولی ظاہر ہونے پر فوراً اس کی اطلاع افسران کو دیں۔

نیشن ٹی وی کے مطابق پرتونام ضلع میں آج صبح پانچ بجے سے سات منٹ کے وقفے میں تین بم دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ اندرا ریجنٹ ہوٹل کی بلڈنگ میں ہوا جہاں ایک شاپنگ سینٹر بھی ہے۔ دھماکے میں میونسپل کارپوریشن کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ناراتھیواٹ علاقے میں صبح تقریباً آٹھ بجے ریلوے اسٹیشن کے پاس مزید دو دھماکے ہوئے۔ اس جگہ اہم بینکوں کے ہیڈ آفس اور روسی سفارخانہ سمیت سفارتی مشن کی عمارتیں ہیں۔ ان دھماکوں میں اگرچہ کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کنگ رام نوم اسٹریٹ علاقے میں صبح ساڑھے نو بجے کے قریب دو اور دھماکے ہوئے جہاں کئی سرکاری عمارتیں ہیں۔

سرکاری عمارتوں کے پاس تین اور ہلکے دھماکے ہوئے۔ انہیں عمارتوں کے پاس آسیان کی میٹنگیں ہورہی ہیں۔ جمعرات کی دیر رات تھائی لینڈ کے قومی پولس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک جو کانگریس سینٹر کے پاس واقع ہے، پولیس نے دو نقلی بم برآمد کئے تھے ۔ کانگریس سینٹر سے متصل علاقے میں آسیان کی میٹنگیں ہورہی ہیں۔ پولیس نے پانچ گھنٹوں کے دوران بم رکھے جانے کے واقعہ میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کی بعد کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Aug 2019, 3:10 PM