عراق میں سیکورٹی فورسز نے آئی ایس کے خلاف شروع کی مہم

صوبائی پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اور سنی قبائلی ملیشیا کی مشترکہ فورس نے بغداد سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر المقدیہ کے شمالی علاقوں میں ہفتے کو آپریشن شروع کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بغداد:عراق میں سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ دیالہ میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کی تلاش اور ان کا خاتمہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ صوبائی پولیس ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اور سنی قبائلی ملیشیا کی مشترکہ فورس نے دارالحکومت بغداد سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر المقدیہ کے شمالی علاقوں میں ہفتے کو آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کا مقصد مقدیہ کے شمال میں دیہی علاقوں کو آئی ایس کے دہشت گردوں سے آزاد کرانا اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔ دریں اثنا، آئی ایس کے دہشت گردوں نے آج صبح بغداد سے تقریباً 280 کلومیٹر شمال میں شرکۃ شہر کے قریب ایک جعلی پوسٹ پر دو شہریوں کو اغوا اور تین کو زخمی کر دیا۔


واضح رہے کہ عراق میں سیکورٹی فورسیز نے 2017 کے آخر میں پورے ملک میں آئی ایس کو پوری طرح سے شکست دے دی تھی جس کے بعد سے عراق میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ آئی ایس کے لوگ اس وقت ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں چھپ گئے اور وہاں سے سیکورٹی فورسیز اور شہریوں کے خلاف مسلسل چھاپہ مار حملے کرتے رہتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔