سلمان رشدی کی حالت میں بہتری، وینٹی لیٹر سے باہر

مصنف آتش تاثیر نے ہفتے کی شام ٹویٹ کیا کہ "رشدی وینٹی لیٹر سے باہر آگئے ہیں اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کچھ مزاحیہ جملے بھی کہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے معروف ہندوستانی نژاد مصنف سلمان رشدی میں بہتری آرہی ہے اور انہیں وینٹی لیٹر سے اتار دیا گیا ہے۔ متنازعہ مصنف سلمان رشدی 12 اگست کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک حملے میں شدید زخمی کر دیا گیا تھااور سرجری کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

ان کے ساتھی مصنف آتش تاثیر نے ہفتے کی شام ٹویٹ کیا کہ "رشدی وینٹی لیٹر سے باہر آگئے ہیں اور بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کچھ مزاحیہ جملے بھی کہے۔


بدنام ناول 'دی سیٹینک ورسز' کے مصنف پر حملہ کرنے والا شخص نیو جرسی کا باشندہ ہے۔پولیس نے حملہ آور کی شناخت ہادی مطر (24) کے طور پر کی ہے۔ ہادی کو حملے کے فوراً بعد پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */