یوکرین میں اسکول پر روس کی بمباری، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گاؤں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

روس کا یوکرین پر حملہ/ Getty Images
روس کا یوکرین پر حملہ/ Getty Images
user

یو این آئی

یف: روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گاؤں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کے لوہانسک ریجن کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روسی فوج نے بمباری کی ہے۔

گورنر لوہانسک کے مطابق اسکول پر روسی بمباری کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے 50 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا تھا، اسکول میں 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔


اس سے قبل روسی فوج نے یوکرین کے شہر اوڈیسا پر 4 کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ عرب میڈیا نے فوجی کمانڈر کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ روسی فوج نے اوڈیسا شہر پر 4 کروز میزائل فائر کیے۔ فوجی کمانڈر نے بتایا کہ روسی فوج کا ایک کروز میزائل اوڈیسا کے ہوائی اڈے پر گرا، جس سے آگ لگ گئی۔ فوجی کمانڈر نے مزید بتایا کہ مذکورہ روسی میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔