روس کا نیا شگوفہ، اقوام متحدہ کا ہیڈکوارٹر امریکہ سے منتقل کرنے کا مطالبہ

یوکرین پر حملہ کے بعد سے ایک طرف امریکہ اور یوروپ جہاں روس پر کئی طرح کی معاشی پابندیاں لگا رہے ہیں، وہیں اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی ادارے لگاتار روس کی مذمت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
اقوام متحدہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے پورے یوروپ اور امریکہ کے نشانے پر آئے روس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کو امریکہ سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کا ہیڈکوارٹر امریکہ سے ہٹا کر کسی غیر جانبدار ملک میں منتقل کرنے کے امکانات تلاش کرنے کی گزارش کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی تنظیموں کے محکمہ کے ڈائریکٹر پیوتر الیوچ نے کہا کہ ’’ہم اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کو ایک غیر جانبدار ملک میں لے جانے پر غور کرنے کے بارے میں مثبت ہیں۔ اس طرح کے قدم سے ہمارے وقت کے عالمی چیلنجز کے اجتماعی جواب کے لیے تلاش کے پیچیدہ عمل سے غیر ضروری تناؤ کو دور کرنا ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں سیاست کاری موجودہ وقت کے موازنہ میں بہت کم ہو جائے گی۔‘‘

آر ٹی نیوز کے مطابق اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ حالانکہ اس کا امکان کم ہے، کیونکہ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کو کہیں اور منتقل کرنے کے لیے کئی ممالک کے اتفاق کی ضرورت ہوتی ہے اور فی الحال اسے حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ غور طلب ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے روس امریکہ اور یوروپ سمیت تمام بین الاقوامی اداروں کے نشانے پر آ گیا ہے، جس میں اقوام متحدہ بھی شامل ہے۔ ایک طرف امریکہ اور یوروپ جہاں روس پر کئی طرح کی معاشی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، وہیں اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے لگاتار روس کی مذمت کر رہے ہیں۔ اس کے لیے روس-امریکہ کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔