روس۔یوکرین جنگ کو جلد روکا جائے: گوٹریس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے



اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس/Getty Images
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنٹونیو گوٹریس/Getty Images
user

یو این آئی

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ گوٹیریس نے جمعہ کو یوکرین پر روس کے حملے کے 100ویں دن کہا ’’میں تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے، لڑائی کے علاقوں میں پھنسے شہریوں کے محفوظ انخلاء، شہریوں کے فوری تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کے احترام کے تئیں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ تنازعہ پہلے ہی ہزاروں جانیں لے چکا ہے۔ بہت تباہی ہوئی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس سے خوراک، توانائی اور مالیات کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو کمزور لوگوں، ممالک اور معیشتوں کے لیے سب سے زیادہ تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔


انہوں نے کہا ’’اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے پرپابند عہد ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے شروع سے ہی زور دیا ہے، اس تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہوگی۔ جتنی جلدی پارٹیاں اس جنگ کو خترم کرنے کے لئے اچھی سفارتی کوششیں میں شامل ہوں گی، یوکرین، روس اور دنیا کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔اقوام متحدہ ایسی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔