روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی

روسی فضائیہ نے بتایا کہ اس نے رات بھر یوکرین میں 550 ڈرون اور میزائلیں داغیں۔ ان میں سے بیشتر شاہد ڈرون تھے۔ اس حملہ میں 11 میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>میزائل-ڈرون، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

میزائل-ڈرون، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

روس کے ذریعہ ایک مرتبہ پھر یوکرین پر شدید حملہ نے تباہی کا منظر پیش کیا ہے۔ روس نے یوکرین کی راجدھانی کیف پر 550 میزائلیں اور شاہد ڈرون داغے ہیں۔ 6 جولائی کو پوری رات کیف میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔ اس حملے کے بعد درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ یوکرین نے کم از کم 23 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری دی ہے۔ اس کے علاوہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کرنے اور یوکرین کو اسلحوں کا کچھ ذخیرہ روکنے سے متعلق امریکی فیصلہ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ہوا ہے۔

روسی فضائیہ نے بتایا کہ اس نے رات بھر یوکرین میں 550 ڈرون اور میزائلیں داغیں۔ ان میں سے بیشتر شاہد ڈرون تھے۔ حملے میں 11 میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ کیف میں لگاتار ڈرون کی گڑگڑاہٹ اور دھماکوں، مشین گن کی گولی باری کی آوازیں سنیں گئیں۔ یوکرینی فوج نے ہوائی حملوں کو روکنے کی حتی الامکان کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ حملے کا اہم ہدف کیف تھا۔ میئر وٹالی کلٹسکو کے مطابق حملوں میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 14 اسپتال میں داخل ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے 9 میزائلوں اور 63 ڈرون سے 8 مقامات پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا۔ یوکرینی ایئر ڈیفنس سسٹم نے 2 کروز میزائلوں سمیت 270 ڈرون کو مار گرایا۔ دیگر 208 ہدف رڈار سے غائب ہو گئے اور مانا گیا کہ وہ جام ہو گئے ہیں۔ روکے گئے ڈرونوں کا ملبہ کم از کم 33 مقامات پر گرا۔

یوکرین کی ایمرجنسی خدمات نے راجدھانی کیف کے 10 اضلاع میں سے کم از کم 5 میں نقصان کی اطلاع دی ہے۔ سولومنسکی ضلع میں ایک 5 منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور سے تباہ ہو گیا، جبکہ ایک 7 منزلہ عمارت کی چھت میں آگ لگ گئی۔ ایک گودام، ایک گیریج احاطہ اور ایک آٹو مرمت فیسیلٹی میں بھی آگ لگ گئی۔ سویاتوشنسکی ضلع میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ آس پاس کی کئی گاڑیوں میں بھی آگ لگی۔ اس کے علاوہ غیر رہائشی فیسیلٹی میں بھی آگ لگنے کی خبریں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔