سوئٹزرلینڈ میں بارش اور طوفان نے مچائی تباہی، زیورخ میں طوفان نے ہیلی کاپٹر کو الٹ دیا

یورپی ملک بلجیم میں بھی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، متعدد مقامات پر گلیاں پانی میں ڈوبی رہیں، گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

برن: یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں ریکارڈ بارشوں اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچاد دی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزلینڈ میں خطرناک موسم نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ زیورخ نامی شہر میں سڑکیں تالاب بن گئیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سسٹم کئی گھنٹے تک معطل رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارش اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔ زیورخ میں ہیلی کاپٹر بھی الٹ گیا۔ دوسری جانب یورپی ملک بلجیم میں بھی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہ گئیں، متعدد مقامات پر گلیاں پانی میں ڈوبی رہیں، گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ خیال رہے کہ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ ایکشن میں ہے، سوئٹزرلینڈ اور بیلجیم میں حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔