راہل گاندھی کا برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ گول میز اجلاس

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس وقت یورپ کے ایک ہفتہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے جمعرات کو برسلز میں پارلیمنٹ یورپی کے ارکان (ایم ای پی) کے ساتھ گول میز اجلاس میں شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>برسلز میں راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

برسلز میں راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس وقت یورپ کے ایک ہفتہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے جمعرات کو برسلز میں پارلیمنٹ یورپی کے ارکان (ایم ای پی) کے ساتھ گول میز اجلاس میں شرکت کی۔

کانگریس کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ’’راہل گاندھی نے یورپی پارلیمنٹ میں ایم ای پی کے ساتھ گول میز اجلاس میں حص لیا۔ جس میں ایم ای پی الوینا الماتسا (یورپی یونین-ہندوستان تعلقات پر شیڈو رپورٹر) اور ایم ای پی پیئرے لاراؤٹورے شامل تھے۔‘‘

راہل گاندھی کا برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ گول میز اجلاس
راہل گاندھی کا برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ گول میز اجلاس
راہل گاندھی کا برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ گول میز اجلاس

کانگریس نے انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سام پترودا کے ساتھ پارٹی کے سابق سربراہ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہوں نے گول میز اجلاس میں شرکت کی۔ راہل گاندھی جمعرات کی صبح پترودا کے ساتھ برسلز پہنچے تھے۔

انڈین اوورسیز کانگریس کے سکریٹری وریندر وشیشٹھ کے مطابق راہل گاندھی پیرس روانگی سے قبل برسلز میں تاجروں اور این آر آئیز کے ساتھ کئی تقریبات میں شرکت کریں گے جہاں سے وہ 10 ستمبر کو اوسلو جائیں گے۔


سپریم کورٹ کے ذریعہ 2019 کے ہتک عزت کے مقدمے میں 4 اگست کو ان کی سزا پر روک لگانے اور لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد راہل گاندھی کا ہندوستان سے باہر یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سال کے شروع میں انہوں نے امریکہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کیا تھا اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ایک لیکچر پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس سال مارچ میں انہوں نے برطانیہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کئی پروگراموں میں شرکت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔