اسپین کی شہزادی ہلاک، کورونا سے ہلاک ہونے والی پہلی شاہی شخصیت

اسپین کی شہزادی ماریہ ٹریسیا آف بوربن پارما دنیا میں کسی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جو نئے نوول کورونا وائرس سے ہلاک ہوئیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اسپین کی شہزادی ماریہ ٹریسیا آف بوربن پارما دنیا میں کسی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت ہیں جو نئے نوول کورونا وائرس سے ہلاک ہوئیں۔

86 سالہ شہزادی اسپین کے بادشاہ فلپ 4 کی کزن تھیں اور ان کے بھائی پرنس سکسٹو اینروک ڈی بوربن نے کووڈ 19 سے شہزادی کی ہلاکت کا اعلان فیس بک پر کیا۔ انہوں نے لکھا ’’اس سہ پہر ہماری بہن ماریہ ٹریسا ڈی بوربن پارما کورونا وائرس کا شکار ہوکر پیرس میں چل بسیں۔‘‘

شہزادہ سکسٹو نے بتایا کہ شہزادی ماریہ کا فرانس کی راجدھانی پیرس میں انتقال ہوا۔ شہزادی ماریہ کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسپین کے بادشاہ فلپ کی کورونا کی جانچ کی گئی ہے، تاہم وہ مانچ میں منفی پائے گئے۔

28 جولائی 1933 میں پیدا ہونے والی شہزادی ماریہ نے فرانس سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ پیرس کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں۔ خیال رہے کہ اسپین اس وبا سے متاثر ہونے والا چوتھا بڑا ملک ہے جہاں 72 ہزار سے زائد افراد بیمار جبکہ 58 سو سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔


شہزادی ماریہ میڈرڈ کی یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں اور اپنے آزاد خیالات کے لئے مشہور تھیں۔ انہیں ’ریڈ پرنسیس‘ کے لقب سے نوازا جاتا تھا۔ ادھر، برطانیہ کے شہزادہ چارلس بھی کورونا سے متاثر ہیں اور ان دنوں وہ آئسولیشن میں رہ رہے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔