'میٹا' کے 3600 ملازمین کو ہٹانے کی تیاری، مارک زکربرگ نے کیا کارکردگی پر مبنی کٹوتی کا فیصلہ

ستمبر تک 'میٹا' میں تقریباً 72 ہزار لوگ کام کر رہے تھے، اس طرح 5 فیصد کی کٹوتی سے تقریباً 3600 نوکریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس فیصلہ کی وجہ 'میٹا' کے پرفارمنس مینجمنٹ پروسیس کو تیز کرنا بتایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مارک زکربرگ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مارک زکربرگ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

فیس بُک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مالکانہ حق رکھنے والی کمپنی میٹا (Meta) میں جلد ہی بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ دراصل میٹا اس سال اپنے سب سے خراب مظاہرہ کرنے والے 5 فیصد ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ ان کی جگہ پر نئے ملازمین کو رکھا جا سکے۔ یہ جانکاری ایک انٹرنل میمو کے ذریعہ ملازمین کو دی گئی ہے۔

ستمبر تک 'میٹا' میں تقریباً 72 ہزار لوگ کام کر رہے تھے، ایسے میں 5 فیصد کی کٹوتی سے تقریباً 3600 نوکریوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق چیف اکزیکٹیو آفیسر مارک زکربرگ نے ایک انٹرنل میسج بورڈ پر پوسٹ کیے گئے نوٹ میں کہا "میں نے پرفارمنس کا پیمانہ اونچا کرنے اور لو پرفارمر کو تیزی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔"

زکربرگ نے کہا کہ ہم عام طور پر ان لوگوں کو ایک سال کے دوران باہر کر دیتے ہیں جو امیدوں پر کھرے نہیں اترتے۔ لیکن اب ہم اس سائیکل میں کارکردگی پر مبنی کٹوتی کو اور وسیع طور پر کریں گے۔ انہوں نے اپنے تازہ میمو میں صاف کیا کہ کارکردگی پر مبنی کٹوتی کا مقصد میٹا کے پرفارمنس مینجمنٹ پروسیس کو تیز کرنا ہے اور اِن رول کو 2025 میں پھر سے بھرا جائے گا۔


میٹا میں لے-آف کی بات ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے کچھ دن پہلے ہی سامنے آئی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے مارک زکربرگ کی ریپبلکن رہنماؤں سے نزدیکی بڑھ رہی ہے۔ ٹرمپ کے ساتھ ڈنر میٹنگ اور میٹا کے پبلک افیئرس ہیڈ کے طور پر ریپبلکن کو شامل کرنا اسی نزدیکی کی وجہ ہے۔

واضح ہو کہ سال 2022 سے ہی دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں میں لگاتار ملازمین کی چھٹنی چل رہی ہے۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب میٹا نے نوکریوں میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے مارک زکربرگ نے 2023 کو کمپنی کا 'ایئر آف افیشینسی' اعلان کیا تھا اور تب میٹا نے 10 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ میٹا نے سال 2022 سے تقریباً 21 ہزار نوکریوں میں کٹوتی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔