روس میں طیارہ حادثہ، 50 مسافر تھے سوار، ریسکیو آپریشن جاری

’ٹی اے ایس ایس‘ کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ انگارا ایئر لائنس کا تھا اور آخری بار جب اس سے رابطہ ہوا تھا، وہ ٹنڈا ہوائی اڈے سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/RT_com">@RT_com</a></p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘@RT_com

user

قومی آواز بیورو

روس میں ایک بڑے طیارہ حادثے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل روس کے دُور مشرق میں تقریباً 50 لوگوں کو لے جا رہا ایک طیارہ جمعرات کو اچانک غائب ہو گیا۔ کچھ دیر بعد امور علاقے میں یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں ۔ اس سے پہلے ریجنل گورنر نے جانکاری دی تھی کہ روس کے اے این-24 مسافر طیارے کا ہوائی ٹریفک کنٹرولرز (اے ٹی سی) سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ٹی اے ایس ایس‘ کی رپورٹ کے مطابق مسافر طیارہ انگارا ایئر لائنس کا تھا اور آخری بار جب اس سے رابطہ ہوا تھا، وہ ٹنڈا ہوائی اڈے سے کچھ کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ اس کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ یہ علاقہ چین کی سرحد سے کافی قریب واقع ہے اور اس علاقے میں قریب قریب ہمیشہ موسم کافی خراب رہتا ہے جس سے طیاروں کے لیے پرواز کرنا مشکل بھرا ہوتا ہے۔


’ٹی ایس ایس‘ اور ’شاٹ‘ نیوز آؤٹ لیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا بتایا تھا کہ مسافر طیارہ کے لاپتہ ہونے کی خبر آنے کے بعد مقامی انتظامیہ اورایوی ایشن اتھاریٹی نے فوری طور پر تلاشی مہم شروع کر دی۔ بچاؤ دستوں کو جنگلوں اور پہاڑی علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا گیا کہ طیارہ نے کریش لینڈنگ کی ہوگی یا کسی کمیونکیشن سسٹم میں خرابی آنے کی وجہ سے طیارہ سے رابطہ منقطع ہو گیا ہوگا۔

جس علاقے میں طیارہ حادثہ ہوا ہے وہ کافی مشکل علاقہ ہے۔ یہاں کافی ٹھنڈ ہوتی ہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، گھنے جنگل اور اُوبڑ-کھابڑ راستے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں موسم میں اچانک تبدیلی آتی رہتی ہے۔ اس لیے پائلٹس کے لیے اس علاقے میں طیاروں کو اڑانا کافی مشکل بھرا ہوتا ہے۔


بین الاقوامی نیوز ایجنسی ’رائٹرس‘ نے بتایا کہ چین کی سرحد سے لگے امور علاقے کے شہر ٹنڈا کے قریب اچانک سے اے این-24 روسی مسافر طیارہ غائب ہو گیا۔ مقامی وزارت ایمرجنسی نے بتایا کہ سائبیریا واقع ایئر لائنس انگارا کے ذریعہ آپریٹ اے این-24 طیارہ چین کی سرحد سے ملحق ٹنڈا شہر کے اپنی منزل تک پہنچتے وقت رڈار سے غائب ہو گیا۔

ریجنل گورنر واسلی اورلوف نے ابتدائی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں 5 بچے سمیت 43 مسافر اور 6 کرو ممبر موجود تھے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا کہ طیارہ کی تلاش کے لیے سبھی ضروری دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔