جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال، 800 پروازیں منسوخ، ایک لاکھ مسافر متاثر

جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال سے افرا تفری پھیل گئی ہے، اس دوران لوفتھانزا ایئرلائنز کی 800 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا، جس سے تقریباً ایک لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں

جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال / Getty Images
جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

برلن: جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے لوفتھانزا ایئرلائنز کو اپنی 800 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ ان پروازوں کے منسوخ ہونے کے سبب ایک لاکھ سے زیادہ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ دراصل جرمنی میں پائلٹوں کی یونین نے تنخواہوں میں اضافہ کو منظور نہیں دینے کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

لوفتھاناسا ایئرلانز نے پریس کو جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ ہڑتال کے سبب ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کے حوالہ سے کی گئی بات چیت کے ناکام ہونے کے بعد لوفتھانزا ایئرلائنس کے پائلٹ جمعرات کو نصف شب سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کریں گے۔ اس سے مسافر اور مال ڈھلائی دونوں خدمات متاثر ہوں گی۔ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز بھی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔


پائلٹ یونین نے اس سال اپنے 5000 سے زیادہ پائلٹوں کی تنخواہوں میں 5.5 فیصد اضافے اور اس کے بعد مہنگائی بھتہ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، لوفتھانزا کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات جلد ہوں گے۔ تاہم، ہم ان کے مطالبات کو قبول نہیں کر سکتے، کیوں کہ اس سے پروازوں کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

لوفتھانزا ایئر لائنز کمپنی اس سال کے آغاز میں سیکورٹی گارڈز اور گراؤنڈ اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار رہی ہے۔ ایئر لائن کمپنی کو جولائی میں جرمنی کی طاقتور ورڈی یونین کی طرف سے ایک دن کے لیے واک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دریں اثنا، کمپنی کا کہنا ہے کہ پائلٹ یونین کی ہڑتال کے اثرات کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */