شفا ہسپتال سے مریضوں کو جنوبی غزہ لے جایا جائے گا: ڈبلیو ایچ او

شمالی غزہ کے شفا اسپتال کے مریضوں کو اگلے 24-72 گھنٹوں کے اندر انکلیو کے جنوبی حصے کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو یہ اطلاع دی

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

غزہ: شمالی غزہ کے شفا اسپتال کے مریضوں کو اگلے 24-72 گھنٹوں کے اندر انکلیو کے جنوبی حصے کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

اسرائیل کی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے کئی لوگوں کو شفا اسپتال سے محفوظ راستے سے نکلنے کی اجازت دی ہے، اس کے ساتھ ہی ان مریضوں کی مدد کے لیے جو ہسپتال چھوڑنے سے قاصر ہیں ان کے علاج کے لیے طبی عملہ بھی دستیاب رہے گا۔


ڈبلیو ایچ او نے ایکس پر کہا ’’اگلے 24-72 گھنٹوں میں تنازعات کے فریقین کی طرف سے محفوظ راستہ کی محفوظ راستے کی زیر التوا گارنٹی کے لئے مریضوں کو الشفاء سے غزہ کے جنوب میں ناصر میڈیکل کمپلیکس اور یورپی غزہ ہسپتال تک فوری طور پر لے جانے کے لیے اضافی مشنز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔‘‘

تنظیم کا کہنا تھا کہ ان اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے اور اب نئے مریضوں کی آمد سے اس تعداد مزید اضافہ ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔