کورونا کی وبا روسی صدارتی محل میں بھی داخل، صدر پوتن محفوظ!

روسی وزیراعظم نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور خود گھروں میں رہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا جیسی مہلک وباء سے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرنے والی روسی قیادت آخر کار اس وباء کا شکار ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کی انتظامیہ کے متعدد اہلکاروں میں کرونا کے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم متاثرہ افراد میں سے کسی نے صدر پوتن سے ملاقات نہیں کی۔ اس لیے صدر پوتن اس بیماری سے محفوظ ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ صدر کے دفتر کی انتظامیہ کے عہدیداروں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صدارتی محل کے جن افسران میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کے نام پوچھے جانے پر پیسکوف نے روسی قانون رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی شناخت بتانے سے انکار کر دیا۔


انہوں نے روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کو روسی وزیر اعظم میخائل مائیکلسٹن کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوائے ضرورت کے اور نقل مکانی سے گریز کریں۔ وزیراعظم نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور خود گھروں میں رہیں۔

روسی خبر رساں ادارے نے ایک غیر مصدقہ خبر کے حوالہ سے کہا کہ متاثرہ شخص اسٹیٹ ایوارڈ عملہ کا رکن ہو سکتا ہے جس نے صدر پوتن کی کریمیا میں منعقدہ تقریب میں اسپین سے لوٹ کر شامل ہوئی تھی۔ کل جمعہ کے روز روس میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ اب تک چار مریضوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔