مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے مصر کی طرف سے قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت آئندہ جمعرات اور جمعہ کو رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوگی

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے مصر کی طرف سے قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت آئندہ جمعرات اور جمعہ کو رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوگی۔ اس امر کا اظہار ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلز سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں مذاکرات آئندہ ہفتے کے روز قاہرہ میں ہوں گے۔ بات چیت کا دور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کا ایک وفد سیکریٹری تعمیرات ناجی سرحان کی قیادت کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر فلسطین کی بدلتی صورت حال اور اسرائیل کے سامنے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اور تل ابیب درمیان ہونے والی متوقع ڈیل کی نگرانی کرے گا۔ گذشتہ ہفتے مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں پر قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔