’دیوالی کی روشنی سے گھر اور دل...‘ پاکستان کے وزیر اعظم نے دی دیوالی کی مبارکباد

پاکستانی وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ مذہب یا پس منظر سے کسی کی پرواہ کئے بغیر ہر شخص امن سے زندگی گزار سکے اور ترقی میں تعاون کرے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے دیوالی کے موقع پر ملک اور دنیا بھر میں رہنے والی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘پر ٹویٹ بھی لکھا ہے۔

اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شہباز شریف نے لکھا کہ جس طرح دیوالی کی روشنی گھروں اور دلوں کو روشن کرتی ہے، اسی طرح یہ تہوار تاریکی کو دور کرے، ہم آہنگی کو فروغ دے اور امن، ہمدردی اور مشترکہ خوشحالی کی طرف ہماری رہنمائی کرے۔


 شہباز شریف نے کہا کہ دیوالی کا جذبہ، جو تاریکی پر روشنی، برائی پر اچھائی اور مایوسی پر امید پیدا کرتا ہے، معاشرے میں عدم برداشت اور عدم مساوات جیسے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ مذہب یا پس منظر سے کسی کی پرواہ کئے بغیر ہر شخص امن سے زندگی گزار سکے اور ترقی میں تعاون کرے۔

غور طلب ہے کہ آج پوری دنیا میں دیوالی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ یہ تہوار ہندوستانی ثقافت اور مذہبی روایات کی علامت ہے اور تاریکی پر روشنی کی فتح، برائی پر اچھائی کا پیغام دیتا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو دیئے، رنگولی اور روشنیوں سے سجا کر تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بازار وں میں بھی زبردست ہلچل ہے، مٹھائیاں اور پٹاخے بکثرت فروخت ہو رہے ہیں۔ ہر طرف خوشی اور جشن کا ماحول ہے۔


اس مبارک دن پر لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل کر خوشیاں مناتے ہیں۔ گھر کی صفائی، پوجا پاٹھ اور روایتی پکوان جیسے لڈو اور ریوائی بنانا عام ہوتا ہے۔ پٹاخوں سے آسمان کو روشن کرنا بھی دیوالی کا ایک خاص حصہ ہے۔ دیوالی صرف ایک مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ ہماری سماجی اور ثقافتی زندگی کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ یہ تہوار محبت، ہم آہنگی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے، جو ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔