خارکیف میں گولہ باری سے او ایس سی ای کا رکن ہلاک

او ایس سی ای کے صدر اور پولینڈ کے وزیر خارجہ بگنیو راؤ اور او ایس سی ای کی سکریٹری جنرل ہیلگا ماریا شمڈ نے متاثرہ کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہیلسنکی: یوکرین میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم (او ایس سی ای) کی اسپیشل مانیٹرنگ مشن (ایس ایم ایم) کی ایک رکن خارکیف میں ایک مسلح تصادم میں ہلاک ہو گئی۔ یہ اطلاع او ایس سی ای نے دی۔ او ایس سی ای نے ایک بیان میں کہا کہ ’’او ایس سی ای کے خصوصی مانیٹرنگ مشن برائے یوکرین (ایس ایم ایم) کی قومی رکن مارینا فینینا خارکیف میں ایک مسلح تصادم میں ہلاک ہو گئیں‘‘۔

او ایس سی ای کے صدر اور پولینڈ کے وزیر خارجہ بگنیو راؤ اور او ایس سی ای کی سکریٹری جنرل ہیلگا ماریا شمڈ نے متاثرہ کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ او ایس سی ای نے کہا کہ ’’مرینہ ایک ایسے شہر میں اپنے خاندان کے لیے سامان سپلائی کرتے ہوئے ماری گئی جو ایک جنگ زدہ علاقہ بن چکا ہے۔


خارکیف اور یوکرین کے دیگر شہروں اور قصبوں میں میزائل، گولے اور راکٹ رہائشی عمارتوں اور شہر کے مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وہ بچوں، عورتوں اور مردوں کی تفریق کئے بغیر معصوم شہریوں کو ہلاک اور زخمی کر رہے ہیں۔‘‘ تنظیم نے شہری علاقوں میں گولہ باری کی مذمت کی اور روس سے فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔