کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے ایک ہلاک، چار کی حالت نازک

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے جو کہ واقعہ کے دوران استعمال کیا گیا ہوگا۔

فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
فائرنگ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی شہر بفیلو میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اورنج کاؤنٹی کے انڈر شیرف جیف ہیلاک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتوار کی دوپہر 01.26 بجے جنیوا پریسبیٹیرین چرچ کے اندر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے جو کہ واقعہ کے دوران استعمال کیا گیا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چرچ کے کچھ لوگوں نے ہمت کرتے ہوئے ملزم کی ٹانگیں ڈوریوں سے باندھنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ملزم سے اس کی دو بندوقیں بھی چھین لیں اور اس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔


سی این این نے چرچ کے سربراہ ٹام کریمر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جنیوا پریسبیٹیرین چرچ میں پیش آیا، جہاں تائیوان کی کمیونٹی کے ایک سابق پادری کے اعزاز میں ایک اجتماع اور لنچ منعقد کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔