ہر 13 میں سے ایک ملک امریکہ کے ریڈار پر، کئی ممالک کو تباہ کرنے کا منصوبہ!

ایران اورعمان مل کر آبنائے ہرمز پر ایک پروٹوکول کا مسودہ تیار کر رہے ہیں جس کے تحت ایران ہرمز میں بحری جہازوں سے ماحولیاتی ٹیکس وصول کرے گا۔ امریکہ کو ایران اورعمان کی یہی دوستی پریشان کررہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

دنیا کے ہر 13 میں سے ایک ملک امریکہ کے ریڈار پر ہے۔ امریکہ نے پچھلے سال یا تو ان ممالک پر حملہ کیا ہے یا ان پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ عمان کا ہے جسے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر عمان میں بہتری نہیں آتی ہے تو اس پوری طرح  برباد کر دیا جائے گا۔ عمان ایک اہم خلیجی ملک ہے جو کبھی امریکہ کی قریبی سمجھا جاتا تھا۔

ایران جنگ کے دوران عمان نے امریکہ کا ساتھ نہیں دیا، وہ بھی تب، جب  عمان آبنائے ہرمز کی دوسری سمت پر واقع ہے۔ اس وجہ سے ایران نے عمان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں عمان کی حکومت نے اپنے حکام کو ایران کے ساتھ تجارت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارت کی جاسکتی ہے۔ ایران اورعمان مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز پر ایک پروٹوکول کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔ اس پروٹوکول کے تحت ایران آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے ماحولیاتی ٹیکس وصول کرے گا۔ امریکہ کو ایران اور عمان کی یہی دوستی پریشان کررہی ہے۔ اس وقت امریکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بیک فٹ پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے عمان کو دھمکی دی ہے۔


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کے ہر 13 میں سے ایک ملک کو اپنے ریڈار پر رکھا ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے اب تک امریکہ، ایران، عراق، نائیجیریا، صومالیہ، شام، وینزویلا اور یمن پر حملے کر چکا ہے۔ امریکی فوج نے گزشتہ ایک سال میں ایران پر 2 مرتبہ حملہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کینیڈا، کولمبیا، کیوبا، گرین لینڈ (جو ڈنمارک کا حصہ ہے)، میکسیکو، پانامہ، فلسطین اور عمان کو سبق سکھانے کی بات کہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کل 15 ممالک ایسے ہیں جو ٹرمپ کے ریڈار پر ہیں۔

’پولیٹیکو میگزین‘ کے مطابق امریکی فوج کیوبا پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ پینٹاگن نے اس کے لیے ایک منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو غور کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ٹرمپ جیسے ہی کوئی فیصلہ کریں گے، امریکی فوج کیوبا پر فضائی حملہ کردے گی۔ بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کیوبا کو ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ روبیو نے کہا کہ امریکہ کے قریب واقع کیوبا اس وقت غیر مستحکم ہے۔ نتیجتاً امریکہ بھی محفوظ نہیں۔