دنیا میں کورونا سے 53 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر

برازیل میں کورونا نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اور وہ اب تک متاثروں کے سب سے زیادہ معاملوں میں دنیا کا دوسرا ملک ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا بڑھتی جارہی ہے اور پوری دنیا میں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 53 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3.43 لوگ اس بیماری سے موت کی آغوش میں جاچکے ہیں۔

پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ کے بعد برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں مں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب یہاں اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر سوا لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثروں کی تعدادساڑے سولہ لاکھ سے زیادہ ہوچکا ہے جبکہ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 98 ہزار کے اعدادوشمار کو پار کرچکی ہے۔اس درمیان برازیل میں بھی کورونا نے سنگین صورت حال اختیار کرلیا ہے اور اب تک متاثروں کے سب سے زیادہ معاملوں میں دنیا کا دوسرا ملک ہے۔

روس میں بھی کووڈ کی وبا جاری ہے اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 335,882 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 3388 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات بہت خراب ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 2,55,544 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 36,675 لوگوں کی اس کی وجہ سے جان جاچکی ہے۔یورپ میں سنگین طور سے متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک32,616 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2,28,658 لوگ اس سے متاثر ہیں۔ اسپین میں مجموعی طور سے 2,34,824 لوگ متاثر ہیں جبکہ 28,628 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔بلجیم میں9237، میکسیکو میں 6989، کناڈا میں 6360، نیدرلینڈ میں 5811، سوئیڈن میں 3992، پیرو میں 3244، ایکواڈور میں 3244 لوگ کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ فرانس اورجرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہے، فرانس میں اب تک 1,82,015 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28,289 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے1,79,710 لوگ متاثرہوئے ہیں اور 8,228 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 84,081 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔


کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 1,33,521 لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 7359 لوگوں کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ترکی میں کورونا سے اب تک 1,54,500 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4,276 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 52,380 ہوگئی ہے جبکہ 1101 لوگ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔