اب موبائل ٹاور نہیں سیدھے خلا سے ملے گا نیٹ ورک، ایلون مسک شروع کرنے والے ہیں بِیٹا ٹیسٹنگ
اس نئی سروس کے تحت موبائل فون سیدھے سیٹیلائٹ سے جڑ جائیں گے جس سے ٹریڈشنل سیلولر انفراسٹرکچر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس کے لیے یوزرس کو نیا فون یا اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تصویر 'ایکس'
ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ اب موبائل ٹاور کے بغیر فون سروس ملے گی۔ اس کی بِیٹا ٹیسٹنگ آج سے شروع ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' ہینڈل پر انہوں نے جانکاری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 27 جنوری یعنی آج سے اسٹار لنک کی ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹ سروس کی بِیٹا ٹیسٹنگ شروع ہو سکتی ہے۔
اس نئی سروس کے تحت موبائل فون سیدھے سیٹیلائٹ سے جڑ جائیں گے جس سے ٹریڈشنل سیلولر انفراسٹرکچر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ تکنیک کمیونکیشن کے طریقے کو بدل سکتی ہے، جس سے لوگ کہیں سے بھی ٹیکسٹ، کال اور انٹرنیٹ کا استعمال کر سکیں گے، چاہے وہ جگہ کتنی بھی دور کیوں نہ ہو۔ اس سروس کے لیے یوزرس کو نیا فون یا اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 'نوفال' نے اسے 'سیل ٹاورس اِن اسپیس' بتایا ہے جو ڈیڈ زون ختم کرنے اور موبائل کنکٹیویٹی میں سدھار لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بِیٹا ٹیسٹ اسپیس ایکس کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ان لوگوں کے لیے بے حد اہم ہوگا جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں یا سفر کرتے ہیں جہاں سیلولر نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے۔ ایمرجنسی میں جب ٹریڈیشنل نیٹ ورک کام نہیں کرتے، یہ سروس بے حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
اسٹار لنک کا مقصد ان دیہی اور ناقابل رسائی علاقوں میں کنکٹیویٹی کے مسئلہ کو حل کرنا ہے جہاں نیٹ ورک محدود ہے۔ اس سروس کے ذریعہ 2 جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پہنچنے کی امید ہے۔ ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹس کو اسپیس ایکس کے فالکون 9 اور اسٹار شپ راکیٹس کے ذریعہ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ سیٹیلائٹس لیزر بیک ہال کے ذریعہ اسٹار لنک کنسٹی لیشن سے جڑتے ہیں، جس سے گلوبل کنکٹیویٹی یقینی ہوتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔