اب چیٹ جی پی ٹی کا باس پڑھے گا انسانی دماغ، مسک کے’نیورا‘لنک کو سیدھی ٹکر، نہیں ہوگی سرجری

’نیورالنک‘ کی بی سی آئی برین چپ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو فالج کے شکار ہیں۔ نولان آربو ایسے پہلے انسان ہیں جن کے دماغ پر نیورالنک کی چپ سیٹ کو کامیابی کے ساتھ امپلانٹ کیاگ یاہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

’چیٹ جی پی ٹی‘ کی تخلیق کار کمپنی’اوپن اے آئی‘ کے باس سیم آلٹ مین اب ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کا نام ’برین‘ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی اب ’مرج لیبز‘ پر کام کررہی ہے جو برین کمپیوٹر انٹر فیس(بی سی آئی) ہوگا۔ اس سسٹم کا کام برین سے آنے والے سگنلز اور آواز کوحاصل کرنا ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اسے سرجری کی ضرورت نہیں ہے۔

سیم آلٹ مین کے آنے والے اس پروجیکٹ کا براہ راست مقابلہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘کے ساتھ ہوگا۔ نیورالنک بھی انسانی دماغ میں بی سی آئی چپ کو امپلانٹ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں وہ پہلے ہی اس کا ایک کامیاب تجربہ کر چکی ہے جس کی مدد سے صارفین دماغی لہروں اور آوازوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹرکا کرسر چلا پا رہے ہیں۔


جہاں نیورا لنک کی بی سی آئی چپ لگانے کے لیے سر کے آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے بعد چپ سیٹ کو دماغ پرامپلانٹ کرتے ہیں وہیں سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ ان کے پروجیکٹ میں سرکی سرجری کرکے اس کو کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔’دی ورج‘ کی رپورٹ کے مطابق سیم آلٹ مین ’مرج لیبز‘ کے لیے ایک بڑی اور طاقتور ٹیم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ اس میں معروف مالیکیولر سائنسدان میخائل شپارو کا نام شامل ہے۔ حالانکہ وہ یہاں کس عہدے پر فائز ہوں گے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

’نیورالنک‘ کی بی سی ئی برین چپ ان لوگوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو فالج کے شکار ہیں۔ نولان آربو ایسے پہلے انسان ہیں جن کے دماغ پر نیورالنک کی چپ سیٹ کو کامیابی کے ساتھ امپلانٹ کیاہے۔ وہ فالج کے شکار ہیں اور گردن کے نیچے کا حصہ وہ کنٹرول نہیں کرپاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں نیورالنک کی برین چپ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ وہ اب صحت مند ہیں اور برین چپ کی مدد سے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ چلانے کے قابل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔