شمالی کوریا کا ’نامعلوم میزائل‘ کا تجربہ، جاپان کے ’خصوصی اقتصادی زون‘ کے باہر لگا نشانہ

شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا ہے، شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے

تصویر بشکریہ دی کوریا ہیرالڈ
تصویر بشکریہ دی کوریا ہیرالڈ
user

قومی آوازبیورو

سیول: شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ اطلاع یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔ ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے جمعرات کی صبح داغا گیا ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے باہر گرا۔ جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ شمالی کوریا کا یہ اس سال اس کا چھٹا میزائل تجربہ ہے اور جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک اپنے فوجی عضلات کی نمائش کرتے ہوئے واشنگٹن کی مذاکرات کی پیشکش کو لگاتار نظر انداز کر رہا ہے۔


شمالی کوریا نے اس سے قبل ایک مہینے میں اتنے ہتھیاروں کا تجربہ 2019 میں اس وقت کیا تھا جب ملکی رہنما کم جونگ اُن اور اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہائی پروفائل مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے امریکہ کے ساتھ بات چیت معدوم ہے اور ملک بین الاقوامی پابندیوں اور خود ساختہ کورونا وائرس کی پابندیوں کے سبب معاشی طور پر بحران کا شکار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔