ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 9 افراد جان بحق، 4 زخمی

تصویر بشکریہ انادولو
تصویر بشکریہ انادولو
user

یو این آئی

انقرہ: مشرقی ترکی میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں نو افراد جان بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔

جمعرات کو وزارت دفاع نے بتایا کہ "ہیلی کاپٹر 13.55 بجے بنگول سے ٹٹوان کے لئے روانہ ہوا اور شام 14.25 بجے اس سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس کے فورا بعد بغیر پائلٹ کے سی این 235 طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر تلاش کرنے کے لئے روانہ کیا گیا۔

تلاشی مہم کے دوران حادثے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔ جائے واقع سے نو لوگوں کی لاشیں ملی ہیں اور چار زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔