نیویارک میٹرو فائرنگ: کئی اہم سراغ ملنے کے بعد حملہ آور کی تلاش زوروں پر، پولیس ہائی الرٹ پر

نیویارک شہر کے پولیس محکمہ نے کہا کہ وہ نیویارک شہر کے بروکلن میں میٹرو فائرنگ کے مشتبہ شخص فرینک جیمس کی تلاش کر رہے ہیں، پولیس نے کہا کہ وین کی ایک چابی ٹرین میں ملی تھی جو بندوق بردار کی تھی۔

نیویارک پولیس، تصویر آئی اے این ایس
نیویارک پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نیویارک سٹی میٹرو میں ہوئی گولی باری میں 20 لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد لاس اینجلس (ایل اے) میں افسر ہائی الرٹ پر ہیں۔ ایل اے کاؤنٹی میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایل اے میٹرو) نے ایک بیان میں کہا کہ سبھی ہائی الرٹ پر ہیں اور خطرے کی سطح کی نگرانی اور جانکاری شیئر کرنے کے لیے ریاستی اور قومی سطح پر اپنے سیکورٹی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق احتیاط کے طور پر ایل اے میٹرو نے کہا کہ وہ ایل اے کاؤنٹی میں ٹرانزٹ اسٹیشنوں پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کرے گی۔ ٹرانزٹ سواروں سے مشتبہ سرگرمیوں کی رپورٹ کرنے کی گزارش کی ہے۔ ایل اے کاؤنٹی شیرف محکمہ (ایل اے ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ منگل کو ہوئے این وائی سی ٹرانزٹ حملے کے سبب اس کا ٹرانزٹ سروسز بیورو ہائی الرٹ پر ہے اور سبھی کو محفوظ رکھنے کے لیے وسائل تعینات کر رہا ہے۔


پولیس ایجنسی نے کہا کہ ہماری ایکسپلوسیو ڈٹیکشن کی 9 ٹیمیں، اسپیشل اسائنمنٹ یونٹ، ٹیم لیڈر ڈپٹی اور کمپیوٹر انہانسمنٹ ٹیمیں ہمارے ذمہ داری والے علاقوں میں تعینات ہیں۔ ہماری فیلڈ گشتی یونٹس کو نیویارک کے حالات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ایل اے پولیس محکمہ (ایل اے پی ڈی) نے یہ بھی کہا کہ یہ این وائی سی کے بروکلن میں ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر منگل کی صبح سے کئی متاثرین کی شوٹنگ کی رپورٹوں کی باریکی سے نگرانی کر رہا ہے۔ سبھی جگہ کی پیٹرولنگ کی جا رہی ہے۔ لاس اینجلس نیویارک کے بعد امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔

نیویارک شہر کے پولیس محکمہ (این وائی پی ڈی) نے کہا کہ وہ نیویارک شہر کے بروکلن میں میٹرو فائرنگ کے مشتبہ شخص فرینک جیمس کی تلاش کر رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ وین کی ایک چابی ٹرین میں سامان کے ایک ڈھیر میں ملی تھی جو بندوق بردار کی تھی۔ ایسگ نے کہا کہ ہم سَب وے شوٹنگ سے جوڑ کر اس کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


فائرنگ میں شامل مشتبہ کی گرفتاری کے لیے جو کوئی بھی ہمیں مطلع کرے گا ہم اسے 50000 ڈالر کا انعام دیں گے۔ دمکل محکمہ نے کہا کہ پانچ متاثرین کی حالت سنگین ہے، لیکن کسی کو بھی جان لیوا چوٹ نہیں آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔