چین میں کورونا کے بعد ’ہنتا‘نامی نیا وائرس پھیلنا شروع، ایک شخص کی موت

سنگین صورتحال اور علاج نہ ہونے کے سبب مہلک ثابت ہونے والا ہنتا وائرس منفرد ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

چین سے گذشتہ دسمبر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے قہر سے دنیا ابھی ابر بھی نہیں پائی ہے کہ ڈریگن کنٹری میں پھر ایک نیا مہلک وائرس ’ہنتا‘ پھیلنا شروع ہو گیا ہے اور وہاں اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

ہنتا وائرس کے سبب شانشی صوبے کے جنوب۔مغربی یُنَّان علاقے میں ایک شخص کی موت ہونے کی خبر ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے جنوب۔مغربی یُنَّان علاقے میں ایک شخص کی بس میں موت ہوگئی تھی جو ہنتا وائرس سے متاثر تھا۔ اس کی موت کی خبر چینی سوشل میڈیا کافی شیئر کی گئی جس کے سبب کورونا وائرس سے لڑ رہے چین اور پوری دنیا میں ایک نئے وائرس کی وبا کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔


نِنگشان کاؤنٹی حکومت نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا،’ شانشی اَنکانگ سٹی سی ڈی سی نے تِیان اور تین دیگر افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی جانچ کی تھی۔ ان تمام کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی لیکن تِیان کا ہنتا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ پیر کے روز علی الصباح اس کی موت ہوگئی۔ شانسی اَنکانگ سٹی سی ڈی سی اب ان تمام افراد میں بھی ہنتا وائرس کا ٹیسٹ کر رہا جو تِیان کے ساتھ بس میں سفر کر رہے تھے‘۔

سنگین صورتحال اور علاج نہ ہونے کے سبب مہلک ثابت ہونے والا ہنتا وائرس منفرد ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق دہائیوں سے ہمارے آس پاس رہنے والا یہ وائرس چوہا اور گلہری جیسے روڈِنٹ کٹیگری کے جانوروں کے بول و براز اور لعاب (لار) سے پھیلتا ہے۔ حالانکہ اس کا اثر کم ہوتا ہے۔


چلی اور ارجینٹینا میں انسانوں کے آپسی رابطے سے بھی ہنتا وائرس کے انفیکشن کے نادر معاملے سامنے آئےہیں۔ یوروپ اور ایشیا میں ہنتا وائرس کے سب سے زیادہ ملنے والے معاملوں میں گردے کے سنڈروم کے ساتھ نکسیر بخار ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے ہنتا وائرس پلمونری سِنڈروم ہو سکتا ہے جس میں کووِڈ-19جیسی علامات ہوتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔