نئی حکومت کی جانب سے اسرائیلی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت

وینس لینڈ نے کہا ’’میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں‘‘۔

بیت المقدس
بیت المقدس
user

یو این آئی

مقبوضۃ بیت المقدس: ایک دن قبل تشکیل پانے والی اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دے دی۔ یہ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔ حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔ جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں عمارتیں منہدم کردی گئی تھیں۔

اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے: وینس لینڈ

اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر ٹور وینس لینڈ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، جس سے فرقہ وارانہ تشدد کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔ مشرق وسطی کے امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈی نیٹر نے پیر کو یہ بیان دیا۔


انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’ایسے وقت میں جب اقوام متحدہ اور مصر جنگ بندی مستحکم کرنے کے کام میں سرگرم ہیں تب یروشلم میں پھر سے کشیدگی بڑھ رہی ہے‘‘۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔ وینس لینڈ نے کہا ’’میں تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ تنازع کے دوسرے دور کو پھوٹنے سے روکنے کے لئے ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔