نیتن یاہو القدس میں مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے وعدوں کی پاسداری کریں: امریکہ

امریکہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

امریکہ نے یہ بیان اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے نئے وزیر برائے قومی سلامتی إيتماربن غفير کے مسجدِالاقصی کے احاطے کے اشتعال انگیزدورے کے بعد جاری کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس)میں مقدس مقامات کی حیثیت کو کمزور کرنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یروشلم میں مقدس مقامات کے حوالے سے جوں کی توں صورت حال برقرار رکھنے کی بھرپورحمایت کرتا ہے اورایسا کوئی بھی یک طرفہ اقدام جو’’اسٹیٹس کو‘‘کوکم زور کرتا ہے،وہ ناقابل قبول ہوگا‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقدس مقامات کے ’اسٹیٹس کو‘کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم پر عمل پیرا رہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔