نیتن یاہو نے ایال زمیر کو آئی ڈی ایف کا نیا سربراہ بنایا، سابق فوجی سربراہ کے استعفیٰ کے بعد نئے چیلنجز درپیش

ایال زمیر ایک سبکدوش میجر جنرل ہیں جنہوں نے 28 برسوں تک اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ جنرل حلیوی نے نئے فوجی سربراہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے سبکدوش میجر جنرل ایال زمیر کو اسرائیل کا نیا فوجی سربراہ مقرر کیا ہے۔ یہ فیصلہ تب لیا گیا ہے جب سابق فوجی سربراہ ہرزی حلیوی نے گزشتہ مہینے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکام رہنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم دفتر نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع عزرائیل کاٹز نے آج شام اسرائیلی فوج کے اگلے چیف آف اسٹاف کے طور پر میجر جنرل (ریس) ایال زمیر کی تقرری پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔"

اس دوران جنرل حلیوی نے میجر جنرل ایال زمیر کو فوج کا سربراہ بنائے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ آئی ڈی ایف سربراہ بننے کی دور میں دو اور امیدوار تھے جن میں میجر جنرل امیر بارام اور میجر جنرل تامیر یادئی کے نام بھی شامل تھے۔ لیکن وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنرل ایال زمیر پر اپنا بھروسہ جتایا۔


واضح ہو کہ ایال زمیر ایک سبکدوش میجر جنرل ہیں جنہوں نے 28 برسوں تک اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ فوج کی ویب سائٹ کے مطابق زمیر نے 2018 سے 2021 تک فوج کے نائب چیف آف اسٹاف کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے ایک بار جنوبی کمان کی بھی قیادت کی تھی۔ یہ ایک علاقائی کمان ہے جو غزہ سرحد سمیت فوجی آپریشن اور دفاع کے لیے ذمہ دار ہے۔ اس سے پہلے وہ نیتن یاہو کے فوجی سکریٹری تھے۔ میجر ایال زمیر کے لیے یہ عہدہ بہت بڑا چیلنج مانا جا رہا ہے کیونکہ اس وقت اسرائیل کی کئی محاذ پر ایک ساتھ جنگ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔