چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں کو لے جا رہا نیپالی طیارہ لاپتہ، ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع

نیپال کی تارا ایئرلائن کی ایک پرواز لاپتہ ہو گئی ہے اور اس کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ پرواز میں کل 22 مسافر سوار ہیں، جن میں سے 4 ہندوستانی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کھٹمنڈو: نیپال کی نجی ایئرلائن تارا ایئر کی ایک پرواز اتوار کے روز لاپتہ ہو گئی۔ اس پرواز کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایئر لائن کے عہدیداران کے حوالے سے آ رہیں خبروں کے مطابق اس چھوٹے مسافر طیارے میں کل 22 مسافر سوار تھے، جن میں سے چار ہندوستانی ہیں۔

اب تک کی معلومات کے مطابق دو انجنوں والا تارا ایئر جا طیارہ ’9 این اے ای ٹی‘ پوکھرا سے جومسوم جا رہا تھا، تبھی راستے میں اس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے نے پوکھرا سے جومسوم کے لیے صبح 9.55 بجے اڑان بھری تھی لیکن مستانگ کے لیتے علاقے میں پہنچنے کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔


رپورٹ کے مطابق نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان پھنیندر منی پوکھرال نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے فوری طور پر دو نجی ہیلی کاپٹر روانہ کر دئے ہیں۔ تلاشی مہم کے لیے نیپال آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

مستانگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ڈی ایس پی رام کمار دانی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */