نیپال کے وزیر اعظم پرچنڈ کی اہلیہ سیتا دہل کا انتقال

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' کی اہلیہ سیتا دہل کا بدھ کی صبح طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 69 برس کی تھیں۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر ادا کی جائیں گی

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

user

یو این آئی

کھٹمنڈو: نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل 'پرچنڈ' کی اہلیہ سیتا دہل کا بدھ کی صبح طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 69 برس کی تھیں۔ ان کے کنبہ میں چار بچے ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج دوپہر ادا کی جائیں گی۔

نیپالی وزیر اعظم کے ذاتی معالج پروفیسر ڈاکٹر یوراج شرما نے بتایا کہ پارکنسن، ذیابیطس اور ہائی ٹینشن میں مبتلا مسز دہل کو آج صبح تقریباً 8 بجے دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طورپر علاج فراہم کیا گیا۔ لیکن کافی کوشش کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ ساڑھے آٹھ بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔


سیکرٹریٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق ملک میں ماؤنواز تحریک کی مرکزی مشیر مسز دہل کے جسد خاکی کو نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤسٹ سینٹر) کے ہیڈ کوارٹر میں صبح 11 بجے سے ایک بجے تک رکھا جائے گا۔ دوپہر دو بجے پشوپتی ناتھ مندر کے احاطے میں باگمتی دریا کے کنارے پشوپتی آریہ گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔