داماد کے برطانوی وزیر اعظم منتخب ہونے پر نارائن مورتی کا بیان ’ہمیں فخر ہے، یقین ہے کہ وہ بہترین کام کریں گے‘

ہندوستانی نژاد رشی سنک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، ان کے سسر اور انفوسس کے بانی نارائن مورتی کا ردعمل سامنے آیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی نے اپنے داماد رشی سنک کے برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب کئے جانے پر پہلا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ سنک نے اتوار کے روز کنزرویٹوی پارٹی کی سربراہی کے مقابلہ میں فتح حاص کی اور اب وہ برطانیہ کے ہندوستانی نژاد پہلے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کو اپنے ای میل کے ذریعے دی گئی اپنے پہلے رد عمل میں مورتی نے کہا، "رشی کو مبارک باد۔ ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم ان کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہمیں یقین ہیں کہ برطانیہ کے لئے لوگوں کے لئے وہ اپنی بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘


کون ہیں رشی سنک؟

برطانیہ کے ساوتھمپٹن ​​شہر میں 1980 میں پیدا ہونے والے رشی سنک کے والدین ہندوستانی نژاد تھے۔ والد ڈاکٹر تھے جب کہ والدہ ڈسپنسری چلاتی تھیں۔ رشی تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور انہوں نے ونچسٹر کالج سے سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔

رشی سنک نے سیاست میں اپنا آغاز 2015 میں کیا، جب وہ پہلی بار رچمنڈ، یارکشائر سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر پارلیمنٹ پہنچے۔ اس وقت بریگزٹ کی حمایت کی وجہ سے پارٹی میں ان کا قد بڑھتا چلا گیا۔ ریشی سوناک نے ہندوستانی ٹیک کمپنی انفوسس کے بانی این آر نارائن مورتی کی بیٹی اکشتا مورتی سے شادی کی ہے۔ اس وقت سنک اور اکشتا دو بیٹیوں کے والدین ہیں جن کا نام کرشنا اور انوشکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔