میں اور میرے خاندان نے 20 سال تک گدھے کا گوشت کھایا: مصری صحافی

مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

قاہرہ: مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا ہے۔

مشہور مصری صحافی محمود سعد نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں میں کہا وہ اور اس کا خاندان 20 سال تک ایک قصاب کے دھوکے میں آنے کے بعد غفلت میں اس سے 20 سال تک گدھے کا گوشت لے کر کھاتے رہے۔ قصائی کی دکان ان کی رہائش گاہ میں تھی۔


مصری صحافی نے مزید بتایا کہ میری ماں اس قصاب سے گوشت خریدتی تھی اور ایک دن 20 سال بعد حسب معمول اس سے گوشت خریدنے گئی تو حیران رہ گیا کہ دکان لال موم سے بند کر دی گئی تھی۔

ہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ دکان کی بندش کی وجہ یہ تھی کہ حکام کو دکان میں گدھے کا گوشت ملا تھا۔ اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ قصاب گزشتہ کئی برسوں سے اپنے گاہکوں کو گدھے کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اس نشاندہی کے بعد ہم حیران رہ گئے، سارا خاندان سکتے میں آگیا۔ ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔