سوڈان سے 64000 سے زائد افراد ایتھوپیا میں داخل ہوئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی امیگریشن آرگنائزیشن (آئی او ایم) نے کہا کہ سوڈان میں جاری مسلح تنازعے کی وجہ سے یہاں سے فرار ہونے والے 64,000 سے زیادہ لوگ ایتھوپیا میں داخل ہو چکے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوڈان میں خانہ جنگی</p></div>

سوڈان میں خانہ جنگی

user

یو این آئی

اَدیس اَبابا: اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی امیگریشن آرگنائزیشن (آئی او ایم) نے کہا کہ سوڈان میں جاری مسلح تنازعے کی وجہ سے یہاں سے فرار ہونے والے 64,000 سے زیادہ لوگ ایتھوپیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے بدھ کو تازہ ترین صورتحال کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں جاری مسلح تصادم نے لاکھوں افراد کو پڑوسی ممالک میں نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منگل تک 64,000 سے زیادہ افراد ملک کے امہارا، بینیشنگول گمز اور گمبیلا علاقوں میں متعدد سرحدی کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے ایتھوپیا پہنچے۔


آئی او ایم نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے ایتھوپیا میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ علاقوں میں امدادی کارکنوں کو مدد فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 15 اپریل کو سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی مسلح افواج اور نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا اور آہستہ آہستہ یہ ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔