60 سے زائد ممالک نے کی غیر ملکیوں اور افغانیوں کو بحفاظت نکلنے کا موقع دینے کی وکالت

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افغان اور بین الاقوامی شہری روانہ ہونا چاہتے ہیں انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور سرحدیں کھلی رہنی چاہئیں اور امن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

ہوائی جہاز میں چڑھنے کی جدو جہد کرتے افغان شہری، تصویر ویڈیو گریب
ہوائی جہاز میں چڑھنے کی جدو جہد کرتے افغان شہری، تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ، یورپی ممالک اور دیگر 60 سے زائد ممالک نے کہا ہے کہ افغانستان چھوڑنے والے غیر ملکی شہریوں اور افغان شہریوں کو محفوظ طریقے سے ایسا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز تاخیر شب جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو دیکھتے ہوئے، ہم لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور تمام فریقوں کے احترام اور سہولت کے لئے غیر ملکی شہریوں اور ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانیوں کی محفوظ اور منظم روانگی کی اپیل کرتے ہیں۔ پورے افغانستان میں برسراقتدار اور اختیارات کے عہدوں پر ہیں انہیں انسانی جان و مال کے تحفظ کے لئے ذمہ داری اور جوابدہی لینی چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افغان اور بین الاقوامی شہری روانہ ہونا چاہتے ہیں انہیں ایسا کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور سرحدیں کھلی رہنی چاہئیں اور امن کو برقرار رکھنا چاہیے۔ افغان عوام حفاظت، سلامتی اور عزت کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری میں ہیں، ان کی مدد کے لیے تیار رہیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔