شام: آئی ایس سے منسلک 500 سے زائد دہشت گردوں نے کی خود سپردگی

سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ السینا جیل میں خودسپردگی کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 550 ہو گئی ہے۔

داعش، تصویر آئی اے این ایس
داعش، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دمشق: شامی شہر الحسکہ میں السینا جیل توڑنے کے بعد اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے وابستہ 550 افراد نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے سامنے خودسپردگی کردی۔ ایس ڈی ایف نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ایس ڈی ایف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ السینا جیل میں خودسپردگی کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد بڑھ کر 550 ہو گئی ہے۔ دیگر 250 دہشت گرد باغیوں کو بدھ کی صبح خودسپردگی کرنے کے لئے مجبو ر کیا گیا، جب ہمارے دستوں نے ایک عمارت پر مکمل اور سٹیک چھاپہ مارا جہاں دہشت گرد باغیوں کو روکا گیا تھا۔

اس سے پہلے ایس ڈی ایف نے بتایا تھا کہ 300 آئی ایس کے دہشت گردوں کے ذریعہ عمارتوں میں کئی حملوں کے بعد پکڑ لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ایس ڈی ایف نے آئی ایس باغیوں کے ذریعہ پکڑے گئے جیل ملازمین کو آزاد کرانے کے مقصد سے سیکورٹی اور فوجی مہم چلائی۔ ایس ڈی ایف کے مطابق منگل کو 23 ملازمین کو بچا لیا گیا۔


اس سے قبل 20 جنوری کو آئی ایس کے دہشت گردوں نے الحسکہ میں السینا جیل پر حملہ کیا، جس کا استعمال ایس ڈی ایف کے ذریعہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو بندی بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ حملے میں ایس ڈی ایف اور آئی ایس کے دہشت گردوں کے مابین تصادم ہوا۔ اس دوران کئی دہشت گرد فرار ہونے کامیا ب رہے، جبکہ دیگر کو جیل مقامات پر یرغمال بنایا گیا تھا۔

امریکہ کی قیات والے بین الاقوامی اتحاد کے فوجی آلات کی مدد سے دس ہزار سے زیادہ فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے لایا گیا ہے۔ الحسکہ میں جاری جدوجہد نے پہلے ہی تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔ منگل کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے شہر میں رہنے والے شہریوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ایس ڈی ایف کے مطابق ابتدائی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تصادم کے دوران 27 ایس ڈی ایف جوان اور 175 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */