دنیا میں کورونا سے اب تک 37.55 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 008 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 598764 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی : دنیا بھرمیں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا قہر جاری ہے اور اب تک اس سے 37.55 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ تقریباَ 17.43 کروڑ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں اس وبا کی وجہ سے 37 لاکھ 55 ہزار 587 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 43 لاکھ 26 ہزار 389 ہو گئی ہے۔ دنیا میں ایک عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ دھیمی پڑی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 14 ہزار 008 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 598764 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94052 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 83 ہزار 121 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 51 ہزار 367 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 493 افراد۔ ایکٹو کیسز 63463 ہو کر 11 لاکھ 67 ہزار 952 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 6148 مریضوں کی موت ہو گئی، جو ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔


کورونا متاثرین کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک اس سے 1.71 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.79 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 57.37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 1.10 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی کورونا متاثرین کے معاملے میں روس سے آگے نکل گیا ہے اور یہاں پر کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ ہو گئی اور 48428 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 50.96 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.22 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 45.51 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.37 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 40.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 83272 ہو گئی ہے۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89592 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 37.15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80332 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔