سال کا پہلا مکمل چاند گہن کیوں ہے ’خونخوار بھیڑیے کا چاند‘!

یہ چاند گہن ’قمر الملاق‘ یا ’سُپر مون‘ اس لئے کہلاتا ہے کیونکہ چاند کا اپنے مدار میں سفر اسے زمین کے قریب لے آتا ہے اس لئے یہ بڑا نظر آتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سال 2019 کا پہلا مکمل چاند گہن یا سُپر بلڈ وولف مون آج ہونے جا رہا ہے۔ یہ چاند گہن نارتھ امریکہ، سینٹرل امریکہ اور ساؤتھ امریکہ میں دیکھا جاسکے گا جبکہ یورپ کے کچھ حصوں میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا تاہم ہندوستان سمیت برصغیر کے دیگر علاقوں میں یہ نظر نہیں آسکے گا۔ چاند گہن کا دورانیہ 62 منٹ تک ہوگا اور اس دوران یہ سرخ گیند کی طرح نظر آئے گا۔

جب گہن پڑنے کے دوران چاند زمین کے قریب آجاتا ہے اور سُرخ رنگ کا دکھائی دیتا ہے تو اسے سُپر مون بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری کے پہلے مکمل چاند یعنی ’بدر‘ کو امریکیوں نے بھیڑیے کا نام دیا تھا۔ دراصل نو آبادیاتی دور میں اس موسم کے دوران بھیڑیے بھوک کی وجہ سے گاؤں کے قریب دردناک آوازوں میں چلاتے تھے۔

مکمل چاند گہن کے وقت چاند سرخ کیوں ہو جاتا ہے؟

چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سایہ کے سامنے سے اپنے مدار میں گزرتا ہے۔ تو پھر اسے سرخ چاند یا خونی چاند کیوں کہا جاتا ہے؟ زمین کے سامنے آجانے کی وجہ سے سورج کی شعاعیں پھیل جاتی ہیں۔ لیکن سرخ رنگ کی شعاعوں کی طولِ موج یا ’ویو لینتھ‘ کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جب یہ شعاعیں چاند کی جانب بڑھتی ہیں تو یہ منفرد قسم کا سُرخ رنگ دکھاتی ہیں۔ اور یہ ’قمر الملاق ‘ یا سُپر مون اس لئے کہلاتا ہے کیونکہ چاند کا اپنے مدار میں سفر اسے زمین کے قریب لے آتا ہے اس لئے یہ بڑا نظر آتا ہے۔ یہ رواں سال کے 3 سپر مون میں سے پہلا ہوگا، دوسرا سپر مون 19 فروری جبکہ تیسرا مارچ میں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔