جمال خاشفجی کے قتل کے بعد مودی کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلی ملاقات

صحافی جمال خاشفجی قتل معاملہ کے بعد سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی شبیہ متنازعہ ہو گئی ہے اس لئے ان سے دوسرے ممالک کے سربراہ ملنے سے پرہیز کر رہے ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جی 20 کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے دو روزہ ارجنٹینا کے دورے پر گئے وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کے اس شہزادے سے ملاقات کی جس سے خاشفجی قتل معاملہ کے بعد ہر کوئی ملنے سے پرہیز کر رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ کے دوران سعودی عرب نے ہندوستان کی پٹرولیم ضرورتوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق جمعہ کو ارجنٹیناکے بیونس آئرس میں مسٹر مودی نے محمد بن سلمان کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی، سیاسی، سلامتی، فوجی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔خبروں کے مطابق خاشفجی قتل معاملہ پر دونوں کے مابین کوئی بات نہیں ہوئی۔
صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں انسانی حقوقی کےبین الاقوامی مشاورت گروپ کے نگراں نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے کہا تھاکہ ارجنٹینا کے فیڈرل پروسیکیوٹر رامیرو گونجالیج شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ صحافی خاشقجی کے قتل کےلئے شہزادہ محمد بن سلمان کو مشتبہ مانا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر خاشقجی کو 2 اکتوبر کو اپنی شادی کے دستاویز لینے کے لئے ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ گئے تھے لیکن وہ قونصلیٹ سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے۔ بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے کئی ہفتوں کے بعد سعودی عرب نے یہ قبول کیا کہ مسٹر خاشقجی کو سعودی عرب میں قتل کردیا گیا تھا۔مختلف میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے مرکزی جانچ ایجنسی سی آئی اے کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ شہزاد محمد بن سلمان نے ہی مسٹر خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

(یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔