مودی کی پوتن سے جنگ روکنے کی اپیل

روسی صدر پوتن نے وزیر اعظم مودی کو یوکرین سے وابستہ حالیہ پیش رفت اور صورتحال کی تفصیل سے اطلاع دی جس وجہ سے جنگ کی نوبت آئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل رات روس کےصدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کرکے یوکرین کے معاملے میں تشدد فوراً روکنے اور روس و تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس(نیٹو) کے درمیان تمام مسائل کو سفارتی مذاکرے کے ذریعے پرامن حل ڈھونڈنے کی اپیل کی ۔

وزیر اعظم مودی نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کابینہ کی سلامتی امور کی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد مسٹر پوتن سے بات کی۔ مسٹر مودی کی صدارت میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، پٹرولیم، قدرتی گیس، شہری ترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور کابینہ سکریٹری نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزارت خارجہ، وزارت خزانہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حکام بھی موجود تھے۔


وزارت خارجہ نے کہا کہ مسٹر پوتن نے مسٹر مودی کو یوکرین سے وابستہ حالیہ پیش رفت اور صورتحال کی تفصیل سے اطلاع دی جس وجہ سے جنگ کی نوبت آئی۔ مسٹرمودی نے ہندوستان کے پرانے موقف کو دہرایا کہ روس اور نیٹو کے درمیان اختلافات کو ایماندارانہ اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے تشدد کے فوری خاتمے پر زور دیا اور تمام فریقوں سے مذاکرات اور سفارتی مذاکرات کے راستے پر واپس آنے کی کوشش کرنے کی اپیل کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق، مسٹر مودی نے روس کے صدر کو یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ہندوستان اپنے شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو اولین ترجیح دیتا ہے۔


مذاکرے میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے حکام اور سفارتی ٹیمیں اہم امور پر مسلسل رابطہ برقرار رکھیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔