میزائل تجربہ اپنے دفاع کے لئے صحیح اقدام: شمالی کوریا

ورکرز پارٹی سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری نے کہا کہ شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے اپنا دفاع کرنا ہوگا، جو ’’خطرناک جنگی مشقیں اور جدید ہتھیار پیش کر رہے ہیں۔‘‘

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربے کا جواز پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائل ٹسٹ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے اپنی رپورٹ میں ورکرز پارٹی سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’’نئی قسم کے اسٹریٹجک گائیڈیڈ میزائلوں کے حالیہ تجربہ اپنے دفاع کے لئے خود مختار ریاست کا حق ہے۔‘‘ یہ قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے ایک عمل تھا۔

انہوں مے کہا کہ ہماری پارٹی اور حکومت نے یہ قدم ملکی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے اٹھایا۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے فوجی خطرے سے اپنا دفاع کرنا ہوگا، جو ’’خطرناک جنگی مشقیں اور جدید ہتھیار پیش کر رہے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جمعرات کے روز دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔


جبکہ جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے میزائل ٹسٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ ’’اس تجربے سے ہمارے ملک اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ جاپان اس کی شدید مذمت کرتا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔