یوکرین میں روسی میزائلوں نے ڈیم کو بنایا نشانہ، سیلاب کا خطرہ لاحق

یوکرین میں ایک بڑے آبی ذخائر کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر کروی ریہ کے رہائشیوں سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے

تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی
user

قومی آوازبیورو

کیف: یوکرین میں ایک بڑے آبی ذخائر کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر کروی ریہ کے رہائشیوں سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ روسی میزائلوں نے جنوبی یوکرین کے شہر کریوی ریح کے قریب ایک آبی ذخیرے کے ڈیم کو نشانہ بنایا۔

شہر کے سربراہ اولیکسینڈر ولکول نے کہا کہ کچھ علاقوں کے مکینوں کو انخلا کے لیے کہا گیا تھا لیکن صورتحال قابو میں ہے۔ یوکرین نے کہا کہ روس نے یہ حملہ اس کے خلاف کئے گئے جوابی حملوں کا انتقام ہے۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے (یوکرین) جوابی حملے کے بدلے کے طورپر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا "آپ کمزور ہیں جو عام شہریوں اور شہری سہولیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذخائر کوئی فوجی ملکیت نہیں ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن ملک میدان جنگ سے بھاگ کر دور سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے۔


دریں اثنا، روس نے مبینہ میزائل حملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ روسی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں مشرقی یوکرین میں پاور پلانٹس پر حملے کے سبب وہاں بلیک آوٹ کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔