مِس نائجیریا کا ٹائٹل پہلی مرتبہ باحجاب مسلم حسینہ کے نام

نائجیریا میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں ’مِس نائجیریا‘ کا تاج 18 سالہ شاتو گارکو کے سر پر سجا، 21 کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں شاتو مقابلہ حسن جیتنے والی پہلی باحجاب مسلم ہیں

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

افریقہ کے ملک نائجیریا میں اتوار کے روز منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں ’مِس نائجیریا‘ کا تاج 18 سالہ شاتو گارکو کے سر پر سجا۔ واضح رہے کہ 21 کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں شاتو مقابلہ حسن جیتنے والی پہلی باحجاب مسلم ہیں۔

مقابلے میں 18 خواتین کے بیچ مسابقت کی رسی تنی ہوئی تھی۔ نائجیریا میں 1957ء سے مقابلہ حسن منعقد کیا جا رہا ہے۔ ہر مرتبہ اس سرگرمی کے موقع پر ملک میں تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔

شاتو کو مقابلہ حسن میں فاتح قرار دیے جانے کے بعد ایک کروڑ نائیرا (25 ہزار ڈالر) کی رقم بطور انعام پیش کی گئی۔ ساتھ ہی انہیں ایک سال کی مدت کے لیے ایک پر تعیش اپارٹمنٹ میں گاڑی کے ساتھ رہائش بھی ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔