سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام کے کھاتے بحال کئے جانے کا اعلان

امریکی کمپنی میٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دوسال سے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس آنے والے ہفتوں میں بحال کر دے گی

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سان فرانسسکو: امریکی کمپنی میٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دوسال سے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس آنے والے ہفتوں میں بحال کر دے گی۔

میٹا کے عالمی امور کے نائب صدر نک کلیگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، ’’اگر ٹرمپ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والا مزید مواد پوسٹ کرتے ہیں، تو مواد کو ہٹا دیا جائے گا اورخلاف ورزی کی سنجیدگی کی بنیاد پر ایک ماہ سے دوسال کے لئے معطل کر دیا جائے گا۔‘‘


میٹا نے اس ماہ اپ ڈیٹ کردہ ضوابط جاری کیے ہیں جو عوامی شخصیات پر لاگو ہوتے ہیں۔ فیس بک نے 7 جنوری 2021 کومسٹر ٹرمپ کو معطل کر دیا جب انہوں نے مظاہرین کی طرف سے یوایس کیپٹل پر دھاوا بولنے کے بعد نومبر 2020 کے انتخاب کے بارے میں مواد پوسٹ کرنا جاری رکھا۔

میٹا کے اوور سائیٹ بورڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، "میٹا کا آج کا فیصلہ سوشل میڈیا پر سیاست دانوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے نقصان دہ مواد کو کنٹرول کرنے کے بہترین طریقہ پر بحث کے لیے اہم ہے۔"

ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، "ایسا دوبارہ کسی موجودہ صدر یا کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے، جو سزا کا مستحق نہ ہو۔" ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ حال ہی میں ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد بحال کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */