امریکہ میں اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری، قبرستان میں اور چرچ کے قریب گولی باری، متعدد افراد ہلاک

فائرنگ کا پہلا واقعہ ایک قبرستان میں رونما ہوا جہاں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرا واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: دنیا کی سپر پاور اندھادھند فائرنگ میں ہو رہی ہلاکتوں سے بری طرح پریشان ہے۔ گزشتہ روز اندھادھند فائرنگ کے ایک واقعہ میں 4 افراد کی جان چلی گئی تھی، وہیں آج پھر اسی طرح کے دو واقعات رونما ہوا۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ ایک قبرستان میں رونما ہوا جہاں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرا واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا، جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے آئیووا صوبے کے ایمیس میں کارنرسٹون چرچ کے قریب ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز یہ رپورٹ دی۔ مقامی ڈیس موئنس رجسٹر اخبار نے اسٹوری کاؤنٹی کے شیرف نکولس لینی کے حوالے سے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی شب چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔


دوسرا واقعہ ریسین، وسکونسن علاقہ میں واقع ایک قبرستان میں رونما ہوا ہے، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قبرستان میں آخری رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 30 گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔

ملواکی جرنل سینٹی نل اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائرنگ ایک سیاہ فام شخص ڈاشونٹے کنگ سینئر کی تدفین کے دوران ہوئی۔ کنگ 20 مئی کو ٹریفک اسٹاپ پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ ریسین پولیس نے فارئنگ کے واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے لوگوں اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔


ریسین پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دوپہر 2:30 بجے کے قریب متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ ریسین کے گریس لینڈ قبرستان میں، ملواکی سے تقریباً 30 میل جنوب میں۔ قبرستان سے ملحقہ اسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے متعدد متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے، تاہم اسپتال نے متاثرین کی تعداد نہیں بتائی۔

امریکہ میں فارئنگ کا یہ واقعہ ٹلسا میں ہونے رونما ہونے والے فارئنگ کے اس واقعہ کے ایک روز بعد پیش آیا جس میں ایک بندوق بردار نے اپنے سرجن اور 3 دیگر افراد کو ایک میڈیکل آفس میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ٹیکساس اور نیو یارک میں بھی اندھا دھند فائرنگ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جن میں کئی فراد ہلاک ہوئے تھے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے نئے بندوق کے کنٹرول قوانین کو منظور کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے ککی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔