گرین کارڈ کے لیے امریکی شہری سے شادی کرنا پڑے گا مہنگا، 5 سال تک ہو سکتی ہے جیل

ایجنسی نے کہا ہے کہ جو شخص امیگریشن قوانین کے کسی بھی نظم سے بچنے کے لیے شادی کرتا ہے اسے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ ٹرمپ حکومت کی اس وارننگ سے لاکھوں لوگوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ
user

قومی آواز بیورو

غیر قانونی تارکین وطن پر لگام لگانے کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ طرح طرح کے پینترے اپنا رہے ہیں۔ اب ٹرمپ کے نشانے پر وہ تارکین وطن بھی ہیں جو گرین کارڈ حاصل کرنے کے لیے دھوکہ دہی کرتے ہوئے امریکی شہریوں سے شادی کرتے ہیں۔ امریکی شہریت اور امیگریشن خدمات (یو ایس سی آئی ایس) نے اسے وفاقی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ ایجنسی نے کہا کہ جو شخص جان بوجھ کر امیگریشن قوانین کے کسی بھی نظم سے بچنے کے لیے شادی کرتا ہے، اسے دفعہ 1325 (سی) شادی-دھوکہ دہی قانون کے تحت پانچ سال تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں شہریت پانے کا سب سے آسان طریقہ شادی ہی ہے۔ کئی معاملے سامنے آئے ہیں جہاں امریکہ کی شہریت پانے کے لیے غیر ملکی لوگ امریکی لڑکی سے شادی کرتے ہیں پھر طلاق لے لیتے ہیں۔ وہیں کچھ معاملوں میں امریکی شہری پیسہ لے کر شادی کرتے ہیں پھر بعد میں طلاق لے لیتے ہیں۔


ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق اب اگر کوئی غیر ملکی شخص ایسا کرتا ہے تو اسے کروڑوں روپے تک جرمانہ اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایجنسی نے عام لوگوں سے بھی شادی دھوکہ دہی اور امیگریشن کا غلط فائدہ اٹھانے والے لوگوں کا سراغ دینے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی انتظامیہ نے امریکہ میں رہنے والے تارکین وطن کے لیے ایک وارننگ جاری کی ہے جس نے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

امریکی حکومت کے محکمہ نے اپنے آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ محکمہ نے اس پوسٹ میں لکھا ہے، "ویزا جاری ہونے کے بعد پو۔ایس ویزا اسکریننگ بند نہیں ہوتی ہے۔ ہم ویزا ہولڈروں کی لگاتار جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ وہ امریکہ کے سبھی قوانین اور امیگریشن ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ اگر کوئی بھی ویزا ہولڈر امریکہ کے سبھی قوانین اور امیگریشن کے ضابطوں پر عمل نہیں کرتا ہے تو ہم ان کے ویزا منسوخ کر دیں گے اور انہیں ڈپورٹ کردیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔