ماریوپول مکمل طور پر تباہ ہوچکا: یوکرین

وزارت نے ٹوئٹ کیا کہ ’’جب ماریوپول کے محاصرے پر بمباری کی جا رہی ہے، لوگ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ شہر میں انسانی حالت تشویشناک ہے۔ روس کی مسلح افواج شہر کو خاک و خون میں بدل رہی ہیں‘‘۔

یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرینی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ روسی فوج نے ماریوپول شہر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ وزارت نے ٹوئٹ کیا کہ ’’جب ماریوپول کے محاصرے پر بمباری کی جا رہی ہے، لوگ زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ شہر میں انسانی حالت تشویشناک ہے۔ روس کی مسلح افواج شہر کو خاک و خون میں بدل رہی ہیں‘‘۔

اس سے قبل صدر ولودمیر زیلینسکی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی فوج نے ماریوپول کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے۔ ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق زیلینسکی نے چار ممتاز روسی صحافیوں کو 90 منٹ کا زوم انٹرویو دیا۔


’دی گارجین‘ نے صدر کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ شہری ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے ذریعے شہر سے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس "مقبوضہ علاقوں سے ماریوپول کے رہائشیوں کو زبردستی نکال رہا ہے"۔

یوکرین کے صدر ولودمر زیلینسکی نے کہا کہ ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 2000 سے زائد بچوں کو ملک بدر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ روسی فوج نے ماریوپول میں تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔ روسی فوجی انسانی امدادی قافلوں پر گولہ باری کر رہے ہیں اور ڈرائیوروں کو ہلاک کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔