ٹرمپ کے ایئر فورس ون طیارے کی سیکورٹی میں چوک، ایف 16 جنگی طیارے نے روکی شہری پرواز
امریکہ کے فلوریڈا میں پیش آئے اس واقعے کی وجہ سے حکام نے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن روک دیا اورشمالی امریکی ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے طیارے کو فوری طور پر روانہ کرکے شہری طیارے کو روک لیا گیا۔

مغربی ایشیا میں جاری خوفناک تشدد کے درمیان اتوار کے روز امریکہ میں اس وقت کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی جب ایک شہرے ھطیارے نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کے قریب ممنوعہ علاقے میں پرواز کرتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی کی۔ اس صورتحال سے مچی کھلبلی کے دوران فوری طور پر ایف۔ 16 جنگی طیاروں کو سیکورٹی کے لیے روانہ کیا گیا اور پلیئرس کا استعمال کیا گیا۔
’نیویارک پوسٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ اس واقعے کی وجہ سے حکام نے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن روک دیا اور شمالی امریکی ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے طیارے کو فوری طور پر روانہ کرکے شہری طیارے کو روک لیا گیا۔ حالانکہ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اس سے ایئر فورس ون یا صدر ٹرمپ کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
’ این او آرڈی‘ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ایف۔ 16 جنگی طیاروں نے 29 مارچ 2026 کو دوپہر تقریباً 1:15 بجے پام بیچ کے اوپر طیارے کو روکا۔ شہری طیارے نے اس علاقے میں نافذ پرواز کی عارضی پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے بعد شہری طیارے کو فوری طور پر ممنوعہ علاقے سے بحفاظت باہر لے جایا گیا۔ اس دوران جنگی طیارے کے پائلٹ نے شہری طیارے کو اشارے دینے کے لیے پلیئرس کا استعمال کیا۔
وائٹ ہاؤس کے ایک افسر نے واقعے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک شہری طیارے کا پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر کنٹرول ٹاور سے کچھ دیر کے لیے رابطہ منقطع ہو گیا لیکن بالآخر رابطہ دوبارہ قائم ہو گیا اور طیارے کی لینڈنگ کو روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون نے دخل اندازی نہیں ہوئی اور صدر کے طیارے ایئر فورس ون کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔