سمندر میں حادثہ: امریکہ کے ایئرکرافٹ کیریئر اور تجارتی جہاز میں تصادم

امریکی ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ہیری ایس ٹرو مین کی بحیرہ روم میں ایک مرچنٹ شپ سے ٹکر ہو گئی۔ امریکی بحریہ کے مطابق، اس حادثے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ہیری ایس ٹرو مین کی 15 جنوری کو بحیرہ روم کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکر ہو گئی۔ امریکی نیوی کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایئرکرافٹ کیریئر مصر کے بندرگاہ ’پورٹ سعید‘ کے قریب گزر رہا تھا۔ امریکی نیوی کے چھٹے بیڑے کے ترجمان کمانڈر ٹموتھی گورمین نے حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹکر کے باوجود ایئرکرافٹ کیریئر کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے علاوہ، پروپولشن پلانٹس میں بھی کوئی خرابی نہیں آئی۔

یہ حادثہ جب پیش آیا، اس وقت تجارتی جہاز پر پناما کا جھنڈا لہر رہا تھا۔ شِپنگ ویب سائٹس کے مطابق، اس جہاز پر پاناما کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ امریکی نیوی کی جانب سے حادثے کے بعد اس جہاز کی صورتحال کے بارے میں کوئی مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی ایئرکرافٹ کیریئر دنیا بھر میں تعینات کیے جاتے ہیں اور ان میں ہزاروں نیوی کے اہلکار سوار ہوتے ہیں اور یہ جہاز درجنوں طیاروں کو لے کر چلتے ہیں۔


اس سے پہلے 2024 میں ایک امریکی میزائل کروز نے غلطی سے ایک جنگی طیارے کو نشانہ بنایا تھا لیکن اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔ اس حادثے کے بعد امریکی نیوی کے اعلیٰ افسران نے بیان میں کہا کہ یہ حادثہ کسی بڑے خطرے کا سبب نہیں بنا اور نیوی کے جنگی جہاز کی سلامتی مکمل طور پر برقرار ہے۔ اس ٹکر کے باوجود ایئرکرافٹ کیریئر کی تمام ساز و سامان صحیح حالت میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔